آسمان پر خلائی مخلوق سمجھے جانے والے چھلے کچھ اور ہی نکلے!

21

مونٹانا(ویب ڈیسک)ان دیکھی خلائی مخلوق عرصہ دراز سے انسانی ذہن کی اختراع ہے اور دنیا کے تقریباً ہر ملک میں ہی اس خلائی مخلوق کے دیکھے جانے کے دعوے سامنے آ چکے ہیں۔حال ہی میںامریکی ریاست مونٹانا میں آسمان پر نظر آنے والے عجیب و غریب کالے چھلوں کی وڈیو نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ اسے خلائی مخلوق سمجھے۔آسمان پر موجود کالے چھلوں کی ویڈیو اس وقت وہاں موجود باڑوں میں مویشیوں کو کھانا کھلانے والے ایک کسان جوڑے نے بنائی۔دھوئیں سے بنے ہوئے یہ کالے چھلے ہوا میں کئی منٹ تک تیرتے رہنے کے بعد ٹوٹ کر فضاء میں تحلیل ہو گئے۔خاتون کسان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب آسمان پر تیرتے ہوئے کالے چھلے دیکھے تو دیکھتے ہی ذہن میں پہلا خیال آیا کہ یہ خلائی مخلوق ہے لیکن ساتھ ہی دوسرا خیال انہیں یہ آیا کہ کہیں یہ تیل کے کنویں سے نکلا دھواں تو نہیں۔ان کسانوں نے تیل کے کنویں سے نکلنے والے دھویں کے بارے میں پہلے سے سن رکھا تھا ۔
ماہرین کے مطابق ٹھنڈی اور رُکی ہوئی ہوا خارج ہونے والے دھویں کو چھلوں کی شکل میں ڈھالنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتی ہے اور دھویں کے یہ چھلے کچھ منٹ ہوا میں رہنے کے بعد تحلیل ہو جاتے ہیں۔آسمان پر دھویں کے یہ چھلے ظاہر ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، دیگر کئی ممالک میں بھی اس طرح کے چھلے نمودار ہو چکے ہیں جو لوگوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.