بھارتی طیاروں کی تباہی،جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

42

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ کے شاہیوں کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہ کرنے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی ہے۔اس حوالے سے پاک فضائیہ کے سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں فخریہ اعلان کرتا ہوں کہ میں سال 2001 سے 2008 کے جنرل پرویز مشرف کے عہد میں پاک چین کے مشترکہ منصوبے کا پروجیکٹ ڈائیریکٹر تھا۔اور آج پاکستانی فضائی حدود میں مداخلت کرنے والے بھارتی طیاروں کو اسی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے مار گرایا ہے۔جب کہ اس ٹویٹ کے دو گھنٹے کے اندر اندر ہی شینزن کی فہرست میں شامل سچوان فائی انٹی گریشن (سی اے سی ۔ایس سی آئی ٹی) کے ساتھ کام کرنے والی ذیلی کمپنی چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے شیئر بڑھ گئے ہیں اور صرف 5 منٹ میں اس کے شئیرز میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا۔ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ اضافہ چینی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھا گیا ہے۔ جب کہ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اچانک زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے کئی ممالک کی دلچسپی کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کی ائیرکرافٹ انڈسٹری پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے کم قیمت اور جدید جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کو خریدنے کیلئے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.