مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

52

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مہوش حیات کے بھائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رسم حنا سے ہوا جس کے بعد ڈھولکی کی رسم ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اداکار جاوید شیخ سمیت بہروز سبزواری، اظفر رحمان، فریحہ الطاف، فریال محمود، اسد صدیقی اور زارا نور عباسی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پردیگر فنکاروں کے ساتھ مہوش حیات نے شاندار ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ر ہی ہیں ۔اس کے علاوہ مہوش حیات نے اپنی فلموں کے گانوں پر بھی زبردست پرفارمنس دی۔اس ایونٹ میں دلہا اور دلہن دونوں بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑوں میں ملبوس نظر آئے۔مہوش حیات اور دلہا دلہن کے ساتھ شوبز ستاروں نے خوب انجوائے کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.