شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو آڑے ہاتھوں لے لیا

19

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔پلوامہ واقعے کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے ایک ٹوئٹر پیغام میں نریندر مودی کی حمایت کی اور بعدازاں پاک بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دیتے ہوئے بھارتی ہونے کا ثبوت دیا جس پر صارفین اور شان شاہد نے ان کو کرارا جواب دیا۔اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں‘۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو یہ بھی لکھا کہ ’اسے آپ ہی رکھیں یہ آپ کے ہیں‘۔ یہی نہیں بلکہ شان شاہد نے عدنان سمیع کی جاسوسی فلم کا ٹائٹل ’ہاتھی زندہ ہے‘ تجویز کردیا۔ ٹوئٹر صارفین بھی گلوکار پر مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں اور انہیں بھارت میں پاکستان خفیہ ایجنسی کا مخبر قرار دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.