پاکستانی نژادامریکی اداکار کمیل نانجیانی ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ

53

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونیوالے پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی جلد ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی جاسوسی فلم میں جلوے دکھاتے نظر آئینگے۔کمیل نانجیانی کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ کراچی گرامر سکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئے جہاں انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسفی کی تعلیم حاصل کی اور اب ان کا شمار امریکہ کے معروف کامیڈین اداکاروں میں ہوتا ہے ۔کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی ڈرامہ سیریل سے ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.