ایل پی جی 9 روپے فی کلو مہنگی

54

اسلام آباد(نیوز نامہ)اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافے کے بعد 129 روپے کلو ہوگئی جب کہ گھریلو سلنڈر 95 روپے مہنگا ہوا ہے۔
یادرہےکہ حکومت نے اوگرا کی سفارش پر مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.