"#GoBackModi” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

86

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھارت میں کڑی تنقید۔”گو بیک مودی” کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں آنا شروع، ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ”GoBackModi” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔نریندر مودی حکومت کے خلاف بھارتی عوام اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں جس کا ایک منظر بھارت میں ٹوئٹر پر بننے والے ہیش ٹیگ GoBackModi# میں دیکھا جاسکتا ہے جو بھارت میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ٹوئٹر صارفین نریندر مودی سے واپس گھر جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے لیے صارفین بھارتی وزیراعظم کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ناکامیاں گنوارہے ہیں، یہی نہیں صارفین حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو نریندر مودی کی الیکشن مہم بھی قرار دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.