چین : اب روبوٹس بچوں کو پڑھائیں گے

35

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)روبوٹس اب بچوں کو بھی پڑھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چین کے اسکولوں میں استاد کی جگہ اب روبوٹ نے لے لی ہے جو بچوں کو تعلیم دیں گے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لیے ہیں وہیں اب روبوٹس درس و تدریس میں بھی حصہ لیں گے۔ چین میں کنڈر گارٹن کیلئے انسانی ٹیچرز کی کمی کے باعث اب یہ ذمہ داری روبوٹس کو دیدی گئی ہے جو نونہالوں کی تربیت کریں گے۔ چین کے مختلف کنڈر گارٹن اسکولوں میں تعینات Bingo نامی روبوٹ بچوں کو انگریزی، سائنس، ریاضی سے لے کر غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی تعلیم دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.