لاہور: میٹرو بسوں کے درمیان تصادم میں 20 سالہ لڑکی جاں بحق

لاہور(نیوز نامہ)یوحنا آباد کے قریب 2 میٹرو بسوں کے درمیان تصادم ،20 سالہ لڑکی جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کے قریب میٹروبسوں کے درمیان تصادم،20سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ٹریک مرمتی کام کے باعث بند تھا اور وارڈنز ٹریفک کنٹرول کررہے تھے کہ اچانک ڈرائیور کی مبینہ جلد بازی کے باعث بس مخالف سمت سے آنے والی میٹرو سے ٹکرا گئی۔تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی عمارہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جب کہ بس ڈرائیور سمیت 12 مسافر زخمی ہوئے جنیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.