پاک بھارت کشیدگی ،جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے ان ایکشن

96

لاہور(نیو زنامہ)جنگی جنون کا پرچار کرنے والے بھارت سے نمٹنے کیلئے پاکستانی جنگی طیاروں نے سرحدی علاقوں کی پیٹرولنگ شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے نمٹنے کیلئے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے پاکستان کی حفاظت کیلئے ایکشن میں آگئے، جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں کی پیٹرولنگ شروع کردی۔ بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں دیے جانے کے بعد پاک فضائیہ ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔ پاک فضائیہ نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پہلی مرتبہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے میدان میں اتار دیے ہیں۔ خاص کر لاہور کے محاذ پر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے مسلسل پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔

1 تبصرہ
  1. […] پاک بھارت کشیدگی ،جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے ان ایکشن […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.