سام سنگ کے چھ کیمروں والے گیلیکسی فولڈ کی رونمائی

112

سیول(ویب ڈیسک)سام سنگ تہہ ہونے والے سمارٹ فون دا گلیکیسی فولڈ کی رونمائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق سام سنگ نےفولڈ ہے والے اپنے سمارٹ فون دا گلیکیسی فولڈ کی رونمائی کر دی ہے، جس کی قیمت دو ہزار ڈالر کے لگ بھگ رکھی گئی ہے۔گیلیکسی فولڈ عام توقعات کے برعکس دو ماہ کے اندر ہی بازار میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔ گیلیکسی فولڈ کھولے جانے پر سات اعشاریہ تین انچ کی ٹیبلٹ جیسا ڈسپلے دے گا اور اس پر ایک وقت میں تین ایپس کو کھولا جا سکے گا۔تقریب کے دوران اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا کہ کیسے تینوں ایپس ایک ساتھ چلتی ہیں اور اس میں ڈیوائس ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں اس سے قبل آنے والے فولڈنگ موبائل فلیکس پائی سے زیادہ بہتر انداز میں منتقل ہوتی ہے۔اس نئے فون میں واٹس ایپ، فیس بک اور یو ٹیوب کو موبائل کی نئی شکل کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔ فون میں چھ کیمرے ہیں تین پیچھے، دو اندر اور ایک باہر تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اگر فون ایک طرف سے بند ہو جائے تو بھی تصویر لی جا سکے۔گیلیکسی فولڈ کا فور جی ورژن 26 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اس کی قیمت 1980 ڈالر سے شروع ہو گی جبکہ فائیو جی ایڈیشن اس سے بھی مہنگا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.