اوباش ملزمان نے دوشیزہ کو اغوا کر کے بے آبرو کردیا

98

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)5اوباش ملزمان کا دوشیزہ کو اغوا کر کے تشدداور بے آبرو کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھاڈیوالہ کے رہائشی محمد امجد کی ہمشیرہ (س)کو ملزمان عابد ،محسن اور تین نامعلوم افراد زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر ملزمان عابد اور محسن نے اس پر تشدد کر کے اسے زخمی کر دیااوراپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر اسے زبردستی بے آبرو کردیا تھانہ بمبانوالہ پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کے بھائی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

"ڈسکہ کی مزید اہم خبریں”


پرائیویٹ شعبہ تعلیم کے میدان میں سرگرم
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پرائیویٹ شعبہ تعلیم کے میدان میں سرگرم ہے اور تعلیم کو عام کر نے کے لیئے کوشاں ہے تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور نبی پاک ﷺ کا فرمان بھی ہے کہ علم حاصل کر و خواہ چین جانا پڑے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کے میدان میں ترقی کر تی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین آئی ایس ایس یو پی بشیر احمد ناز،سلیم عباس سابق ایس ڈی او پی ٹی سی ایل نے موضع کنڈن سیان میں سکائی وے گرلز سائنس ہائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین آئی ایس ایس یو پی بشیر احمد ناز نے بذریعہ قرعہ اندازی سکول کی سٹاف اور طالبات کو چھ عمرے کے ٹکٹ دیئے تقریب میں چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن،میاں مبارک ایڈووکیٹ، سینئر صحافی ناصر محمود رانجھا ،محفوظ چیمہ ودیگر نے شرکت کی تقریب میں پوزیشن ہولڈرطالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے تقریب میں سکول کے ننھے منے بچوں کے ٹیبلو ،ملی نغمے و دیگر پروگرامز پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیئے سکول پرنسپل شہباز احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

نامعلوم افراد نے فائرما رکر55سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم افراد نے فائرما رکر55سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق محلہ باسی والہ گوجرانوالہ کے رہائشی ابوسفیان کا والد محمد عارف جو کہ پیر ی فقیری کرتا ہے اور عرصہ تقریبا10سال سے تھانہ صدر کے علاقہ محلہ طارق آباد چھانگا میںکرایہ پر رہائش پذیر تھا گذشتہ روز شام 6بجے کے قریب مدعی ابوسفیان اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے والد کو ملنے آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کے والد کی نعش گھر میں پڑی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ فائر مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا تھاقتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے تھانہ صدر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے سول ہسپتال منتقل کردیاصدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

چور کچہری بار کے سٹور رائفل چرا کر لے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم چور کچہری بار کے سٹور رائفل چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق نیو کچہری بار کے سٹور سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور ایک عدد رائفل 12بور چرا کر لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے محمد رفیق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

نامعلوم شخص کی ڈیرہ پر بیٹھے شخص پر فائرنگ
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم شخص کی ڈیرہ پر بیٹھے شخص پر فائرنگ معجزانہ طور پر محفوظ تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھکڑیوالی کا رہائشی محمد محسن ڈیرے پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر تین نامعلوم افراد آئے ایک نامعلوم شخص ڈیرہ پر آیا اوردو نامعلوم ملزمان ڈیرہ کے باہرکھڑے رہے نامعلوم ملزم نے ڈیرہ پر بیٹھے محسن کو جان سے مار دینے کی نیت سے فائر کیا جس سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا تینوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.