ماڈل ایمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

72

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ایمان علی کی شادی کا آغاز رسم حنا سے ہوا جس میں سب سے پہلے دونوں کا نکاح پڑھایا گیا اور دونوں کی نئی زندگی کے لیے دعا کی گئی۔نکاح کے بعد شاندار ڈھولکی ہوئی جس میں عروا حسین، فرحان سعید، ثروت گیلانی، علی ظفر، عمیر جسوال، فیشن ڈیزائنر و میزبان حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اور دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ دلہن ایمان علی اور دُلہا بابر بھٹی نے شاندار رقص کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔دونوں نے دوستوں کے ساتھ خوب رقص کیا اور شادی کے لمحات کو یاد گار بنایا۔ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’خدا کے لیے‘، ’بول‘ اور ’ماہِ میر‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایمان علی کی شادی بابر بھٹی سے ہو رہی ہے جو بہادری و جرأت پر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.