معروف پاکستانی اداکار کے خلاف مقدمہ درج

82

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے خلاف ضلعی انتظامیہ نےمقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے خلاف مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیو کے قطرے نہ پلانے پر اداکار فواد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم سارا دن اداکارکے گھر موجود رہی لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اداکار فواد خان کا کہناہے کہ جب پولیو ٹیم قطرے پلانے آئی تو وہ اور ان کی اہلیہ دونوں گھر پر موجود نہیں تھے۔جبکہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے 13 فروری سے ملک سے باہر ہیں، ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر من گھڑت ہے۔فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ پولیو مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ان کی بیٹی کی پولیو ویکسی نیشن ہو چکی ہے اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے، اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو فواد خان قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.