پاکستانی اداکارہ کا بھارتی شہری کو کرارا جواب

61

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماوہ حسین کا بھارتی شہری کو قرارا جواب ۔ تفصیلات کے مطابقاداکارہ نے دو روز قبل ٹوئٹر پر براہ راست آسک ماورا(ask mawra) ہیش ٹیگ کے ذریعے سوالات کے جوابات دیے جس میں ان سے ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے پلوامہ حملے پر ان کا ردعمل پوچھا۔بھارتی شہری انیل جین نے تبصرے میں لکھا کہ ’آپ (ماورا) کے پلوامہ حملے پر کیا خیالات ہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ جواب نہیں دیں گی لیکن پھر بھی‘۔ماورا نے انیل کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کچھ کرنے سے قبل ہی آپ نے سوچ لیا کہ میں کیا کرنا چاہوں گی‘۔اداکارہ نے اپنا جواب 3 نکات میں لکھتے ہوئے بتایا کہ ’پہلے دوسروں کے بارے میں فیصلہ کرنا بند کریں‘۔ماورا نے انسانیت کو سب سے پہلے قرار دیتے ہوئے پلوامہ حملے کی مذمت کی اور لکھا کہ اس جانب سے بھی صبر اور بہت محبت کی دعا کی جارہی ہے کیونکہ ہر زندگی کا نقصان انسانی زندگی کا کھونا ہے۔اداکارہ نے آخر میں لکھا کہ اگر کوئی اظہار نہیں کرتا تو نفرت پھیلانا بند کیجیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.