پاک چین دوستی اب کرکٹ میں بھی نظر آئے گی

110

اسلام آباد(نیوز نامہ)اب کرکٹ میں بھی پاک چین دوستی نظر آئے گی،کیونکہ اس دفعہ پاکستان سپر لیگ میں چینی کھلاڑی بھی حصہ لینے آرہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں ایک  تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق چینی سفیر چن زیانگ زنگ، چینی کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان، چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی۔ اس سے چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی کرکٹ کے ذریعے مزید گہری ہوگی۔چینی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی ملاقات کی جہاں عمران خان نے چینی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کو کامیاب سپورٹس ڈپلومیسی قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.