دہشتگردی تو بھارت میں بھی ہے:اکشے کمار

69

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈاداکار اکشے کمارکےدہشتگردی سے متعلق دیئے گئے ایک بیان کی وڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اکشے کمار کا کہناتھا کہ دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے۔ایک صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا ذکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پراکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔
یادرہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جاچکی ہے

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.