رینالہ:رینالہ پریس کلب کی خبر پر ایکشن،پل کی تعمیر کیلئے ٹینڈر طلب

92

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)رینالہ پریس کلب کی خبر پر ایکشن ٹوایل نہر پر پل کی تعمیر کیلئے ٹینڈر طلب شہریوں کا رینالہ پریس کلب کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق 11فروری کو روزنامہ دنیا میں ٹوایل نہر سبزی منڈی والے ٹوٹے پل کے متعلق خبر شائع ہوئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ٹوٹے ہوئے پل کوخود موقع پرآکر چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر حمزہ نوید کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمت کے افسران کی سرزنش کی اور انہیں ہدایات جاری کیں کہ پل کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جس پر پل کی تعمیر کیلئے اسی ہفتے ٹینڈر لگایاجارہاہے اور چند دنوں میں پل ازسر نو تعمیر کردیاجائے گا شہریوں نے مثبت اور تعمیری صحافت کے ذریعے بڑا عوامی مسلہ حل کروانے پر رینالہ پریس کلب کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

اسے بھی پڑھیں

گلاب جامن

ترقی کی قیمت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.