12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا کی انٹرنشپ کیلئے منتخب

71

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کی ایک اور ہونہار اور باصلاحیت طالبہ 12 سالہ رادیہ عامر نےاپنے وطن کا نام روشن کردیا۔تفصیلات کے مطابق رادیہ عام نے امریکی خلائی ادارے ناسا میں اپنی جگہ بنا کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کا تعلق کراچی سے ہے جنہیں ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرنشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اعلان کیا کہ’12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو ناسا کی ایک ہفتے کی انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ انٹرن شپ پروگرام میں مستقبل میں خلاءباز بننے کی تربیت حاصل کرسکیں گی۔رادیہ عامر برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں جنہیں بچپن سے ہی خلاء میں جانے اور اس کے حوالے سے جاننے کا شوق تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.