عاطف اسلم کے گانے ’’بارشیں ‘‘ نے دھوم مچا دی

97

ممبئی(شوبز ڈیسک)عاطف اسلم نے ایک بار پھر’’بارشیں‘‘ کے ذریعے دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابقعاطف اسلم نےگزشتہ روز اپنا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز کیا۔ ان کی مدھر آواز کا جادو پوری دنیا میں چلتا ہے اور ویلنٹائن ڈے پر مداح عاطف اسلم کے گانوں سے لطف اندوز نہ ہوں یہ ممکن ہی نہیں، ایسے میں ان کی آواز میں ریلیز ہونے والا گانا ’بارشیں‘ بھی مقبول ہوگیا۔’بارشیں‘ گلشن کمار اور ٹی سیریز کی پیشکش ہے جس کی موسیقی آرکو کی جانب سے ترتیب دی گئی ہے۔مداحوں کی جانب سے گانے کی ویڈیو اور موسیقی کو قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے جب کہ کچھ نے تو اسے ویلنٹائن ڈے کی ٹریٹ قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.