انسٹا گرام کا نقصان پہنچانے والی تصاویر پر پابندی کا فیصلہ

112

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نےنقصان پہنچانے والی تصاویر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی کی خودکشی کے بعد انسٹاگرام پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، صارفین کی جانب سے مسلسل دباؤ ڈالنے پر انسٹا گرام خود کو نقصان پہنچانے والی تصاویر پر پابندی عائد کرنے کے لیے راضی ہو گیا ہے۔ ۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام اس نوجوان لڑکی کے خودکشی کے فیصلے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم اپنے مواد کے قواعد و ضوابط میں کئی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ ہم ہولناک تصاویر کو ڈھونڈنے اور اسے ہٹانے کا عزم رکھتے ہیں اور اپنے ماہرین اور انڈسٹری کے ساتھ مل کر ایسے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں جن سے مشکل کا شکار لوگوں کی مدد ہو سکے۔انسٹاگرام پر اس تبدیلی کا فیصلہ برطانوی حکومت کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب 2017 میں 14 سالہ لڑکی مولی رسل کے گھر والوں کو اس کے ذہنی دباؤ اور خودکشی کے بارے میں اس کے مرنے کے بعد انسٹاگرام پر تصاویر ملی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.