مکہ مکرمہ: قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی سے بچ گیا

106

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ میں قتل کا مجرم آخری لمحے میں سر قلم ہونےسے بچ گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد التنعیم کے قریب قتل کا مجرم آخری لمحے میں سر قلم ہونےسے بچ گیا،قتل کے سعودی مجرم کا سر قلم کیا جانا تھا اور مقتول کے ورثاء بھی سزا پر عملدرآمد کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکے تھے۔اس دوران مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی بھی کثیر تعداد جمع تھی جب کہ سزا کے خوف سے قاتل کا چہرہ بھی زرد پڑگیا تھا۔سزا پر عملدر آمد سے چند ہی لمحوں قبل مقتول کے ورثاء نے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا جس پر پورا مجمع ہی حیران رہ گیا۔ مقتول کے ورثاء نے کہا کہ اللہ کی رضا کیلئے اپنے عزیز کے قاتل کو معاف کرتے ہیں۔مقتول کے ورثاء کے اعلان کے ساتھ ہی ہر طرف سے اللہ اکبر اور فریقین کو مبارکباد کی صدائیں گونجنے لگیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.