پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نمبر 1 پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب

100

سنچورین(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر نمبر 1 پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب، پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان اب بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم ہے۔ اگر پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہو جاتا، تو اس صورت میں پاکستان سے نمبر 1 پوزیشن چھن سکتی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 27رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 169رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کیلئے ریز ا ہینڈرکس اور جانیمن مالان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہینڈرکس5رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ، مالان بھی ناکام رہے اورصرف 2رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ہینرک کلاسن صرف2رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے جس کے بعد ڈیوڈ ملر اور وین ڈر ڈسن نے چوتھی وکٹ کے لیے36رنز جوڑے جسکے بعد ملر13رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آ?ٹ ہوئے ، فہیم اشرف نے41رنز بنانے والے وین ڈر ڈسن کو فل ٹاس گیند پر آؤٹ کیا ،پھیلکوایو 10رنز بنا کر شاداب خان کی دوسری وکٹ بنے،ہینڈرکس 3 رنز بنا کر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے جنہوں نے جونیئر ڈالا کو بھی5رنز پر پوویلین چلتا کیا،فہیم اشرف نے سمپالا کو صفر کی خفت سے دوچارکیا،کرس مورس کی ناقابل شکست ففٹی بھی پروٹیز کو کامیاب نہ کرا سکی۔اس سے قبل سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقی کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ فخر زمان اور بابر اعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 24 رنز جوڑے، بابر اعظم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور17رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،محمد رضوان اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کیلئے42رنز جوڑے جسکے بعد رضوان 26رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک18رنز سکور کرکے رن آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت 3رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے،عماد وسیم اور آصف علی کے مابین35رنز کی شراکت داری ہوئی جس کے بعد عماد وسیم19رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہوئے،آصف علی 25رنز سکورکرکے مور س کی گیند پر آؤ ٹ ہوئے،فہیم اشرف3رنز بنا کرہینڈرکس کا شکار بنے جبکہ محمد عامر بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،شاداب خان نے آخری اوور میں3چھکے لگا کر ٹیم کا سکور168رنز تک پہنچایا، شاداب22رنز کیساتھ ناٹ آ? ٹ رہے،جنوبی افریقا کے سب سے کامیاب باؤلر ہینڈرکس رہے جنہوں نے 4 شکار کیے، مورس کے حصے میں 2، سپملا اور پھلکوایو کے حصے میں 1،1وکٹ آئی۔اس میچ کیلئے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان شنواری اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ہارنے کے باوجود اسکی پہلی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا البتہ اسے قیمتی ریٹنگ پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.