داود ابراہیم کا خوف، قرق شدہ جائیداد کے خریدار نہ ملے ، نیلامی کی ایک اور کوشش

114

نئی دہلی (نیوز نامہ) بھارت نے انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کی بھارت میں موجود جائیداد کی دوبارہ نیلامی کا اعلان کرتے ہوئے اشتہار شائع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مودی حکومت مسلسل داود ابراہیم کا پیچھا کررہی ہے۔ اس نے برطانیہ سے اس کی اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ ماہ برطانوی حکومت نے انڈرورلڈ ڈان کے 40ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کرلیا۔ اب بھارتی حکومت کے ہدف پر ملک میں داود کی ملکیت ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت میں داودابراہیم کی ملکیت کی نیلامی دوبارہ کی جائے ۔ اس ضمن میں اشتہار شائع کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.