سندھ کےسرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرزکی ہڑتال، 3 روزکیلئے اوپی ڈیز بند

108

کراچی(نیوز نامہ ) سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے 3 روز کیلئے او پی ڈیز بند کردیں،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،کوئی پرسان حال نہیں ۔ڈاکٹرز کی تنظیموں نے مطالبات کی منظوری کے لیے سندھ کے جناح اسپتال، سول، لیاری جنرل سمیت تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز کو مکمل طور پر بند کردیا جس کے نتیجے میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مریضوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بے یارو مددگار پڑے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں۔ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ تنخواہوں، الانسز اور ہیلتھ انشورنس میں اضافہ کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے، سندھ کے ڈاکٹرز کو بھی پنجاب کے ڈاکٹرز کے مساوی تنخواہ اور الانسز فراہم کئے جائیں، مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا تھا لیکن سندھ حکومت نے کوئی رابطہ تک نہیں کیا، اگر تین دن میں مطالبات منظور نہیں ہوئے تو ایمرجنسی اور وارڈز میں بھی ہڑتال کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.