ریاض: محمد خالد رانا کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام

81

ریاض( امبرین بلوچ)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے سیکرٹری جنرل محمد خالد رانا کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے سیکرٹری جنرل محمد خالد رانا کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت صدر پی پی پی ریاض ریجن احسن عباسی نے کی مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پی پی پی گلف کے محمد خالد رانا تھے پی پی پی کے سینئر رہنما صداقت حسین بھرگوش میزبان محفل تھے تقریب میں نظامت کے فرائض پی پی پی ریاض سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل وسیم ساجد نے سرانجام دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کا ہر کارکن پارٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتا ہے میں خالد رانا کا بے حد شکر گزار ہیں جو ہر موقع پہ ہماری نمائندگی اور حوصلہ افزائی فرماتے ہیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عرفان کھٹانہ نے حاصل کی تقریب کے میزبان صداقت حسین بھرگوش نے محمد خالد رانا کو گلف کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا مجھے پی پی پی کا کارکن ہونے پہ فخر ہے پی پی پی ریاض سعودی عرب آزاد کشمیر کے سینئر رہنما سردار محمد رزاق خاں نے سب سے پہلے تقریب کے میزبان صداقت حسین بھرگوش کو اعزازی تقریب سجانے پہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے محمد خالد رانا کو بھی مبارک باد پیش کی ان کا کہنا تھا کہ ہم پی پی پی کے مرکزی قائدین بالخصوص چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حقیقی ورکر کا انتخاب کیا ہمیں اپنی قیادت پہ فخر ہے جو کارکنان کو بہترین انداز میں اپنی محبت میں نوازتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض سعودی عرب آزاد کشمیر کے سینئر رہنما محمد اصغر قریشی نے بھی محمد خالد رانا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے یے اور آئندہ بھی رہے گا اقتدار تو آنے جانے کی بات یے پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی نمائندگی کرنے والی واحد جماعت ہے پی پی پی ریاض سعودی عرب آزاد کشمیر کے رہنما سردار محمد نصیر خاں نے کہا کہ ہم سب محمد خالد رانا کے ساتھ ملکر پی پی پی کو مضبوط بنائیں گے ہمیں فخر ہے پارٹی نے ہمیں حقیقی ورکر کی سربراہی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے پی پی پی ریاض ریجن سعودی عرب کے صدر احسن عباسی کا کہنا تھا صداقت حسین بھرگوش کو خوبصورت محفل سجانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں پی پی پی علامہ اقبال رح کے محمود ایاز والے شعر کی نمائندگی کرتی ہے ہم سب محمود ایاز کی طرح اکٹھے ہیں محمد خالد رانا پی پی پی ایک حقیقی کارکن ہیں انکو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پہ مبارک باد پیش کرتا ہوں مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پی پی پی گلف محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے صداقت حسین بھرگوش کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں اتنی خوبصورت تقریب سجائی ہے میں پی پی پی کا کارکن ہونے پہ فخر محسوس کرتا ہوں ہم بہت جلد سعودی عرب کے شہروں میں پی پی پی کی تنظیم سازی کر رہے ہیں اپنے ناراض کارکنوں کو انکے گھر جا کر انکو منائیں گے ہر گھر تک پی پی پی کا پیغام لے کر جائیں گے ماضی میں ہم سے بہت ساری غلطیاں انجانے میں ہوئی ہیں ہمیں ان سے اب سیکھنا ہے ہم سب ملکر اس پہ کام کر رہیں ہیں کہ اپنے کارکنان کو اپنے ساتھ لے کر چلیں پی پی پی کا جیالہ ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں آخر میں اپنے میڈیا حضرات کا بے حد مشکور ہوں جو ہماری آواز کو پوری دنیا میں پہنچاتے ہیں میڈیا نے ہمیں کمیونٹی میں ایک پہچان دی آخر میں اپنے مہمانوں اور چاہنے والوں کا بے حد مشکور ہوں جو مجھے اپنی محبتوں میں لمحہ بہ لمحہ یاد رکھتے ہیں محمد خالد رانا نے تقریب کے میزبان صداقت حسین بھرگوش ، احسن عباسی،وسیم ساجد اور یونس ابو غالب کو تحفے بھی پیش کئے تقریب میں پی پی پی کے سینئررہنماوں جس میں یونس ابو غالب،ملک شہزاد خان،رانا عدیل اکبر،چوہدری جہانگیر بدر،غلام نبی نواب،شریف بلوچ بھٹو اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اختتامی دعا حافظ عرفان کھٹانہ نے کی اور مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.