افغان طالبان ،امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا

109

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)طویل مدت سے جاری افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بند ہونے کو پہنچی،17سال بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور امریکا کے درمیان گزشتہ 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا۔18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر اتفاق کر لیا گیا۔جنگ بندی کا شيڈول آئندہ چند روز میں طے کیا جائے گا جبکہ طالبان جنگ بندی کےبعد افغان حکومت سے براہ راست بات کریں گے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 6 روز سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد پیش رفت سے افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کرنے کیلئے کابل روانہ ہوگئے ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا معاہدے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا اور معاہدے میں شامل تمام شقوں کو امریکا نے قبول کیا ہے یا نہیں۔ اس حوالے کابل میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.