چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت پاکستان سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس

78

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت موصول شکایات کے فوری ازالہ کو یقینی بنایا جائے، تما م محکمے شکایات کے جلد از جلد ازالے کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل گورننس کی بہتری کے سلسلے میں اہم ذریعہ ہے۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام صوبائی محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں اور موصول شکایات کے ازالے میں پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں اب تک 2لاکھ 55 ہزار عوامی شکایات موصول ہوچکی ہیں جبکہ 1لاکھ 35 ہزار 6 سو 75 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن، ڈائریکٹرجنرل پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.