مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ ایک اور ویڈیو وائرل

120

لاہور(ویب ڈیسک)مفتی عبدالقوی کی ایک اورویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق خبروں میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے ۔ویڈیو میں وہ ایک خاتون کے ساتھ کھڑے تصویر بنوا رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مفتی عبدالقوی تصویر بنوانے کے انداز میں کھڑے ہیں لیکن خاتون ویڈیو میں ان کے گرد گھوم رہی ہے اور انہوں نے مفتی عبدالقوی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنوائی۔ سوشل میڈیا پر یہی ویڈیو بالی وڈ کی 1989 میں ریلیز ہوئی فلم ’تری دیو‘ کے مشہور گیت ’رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا‘ کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔ دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو ناشائستہ انداز میں وائرل ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر عام لوگوں کے ساتھ تصویر بنوانے پر اعتراض نہیں کرتے اور خوش دلی سے ان کے ساتھ تصویر بناتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.