طالبان کا افغان انٹیلی جنس بیس پرحملہ،12 اہلکارہلاک،30 سےزائدزخمی

78

کابل(ویب ڈیسک) طالبان کا افغان انٹیلی جنس ایجنسی کےبیس پر حملہ ،12 اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں طالبان نے انٹیلی جنس کی بیس پر صبح سویرے حملہ کیا ۔افغان انٹیلی جنس کے بیس پر پولیس اہلکاروں کوبھی تربیت دی جاتی تھی۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق کار سوار خود کش بمبار نے ملٹری بیس کے مرکزی دروازے کے قریب گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد دیگر دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تاہم انہوں نے طالبان کے حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹیلی جنس بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.