البیراک کاجی ٹی روڈ کے علاقے میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد

82

لاہور(نیوز نامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام شہر میں جاری کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت جمعہ کے روز جی ٹی روڈ کے علاقے میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ کرائون روڈ پر البیراک ٹیم نے آگاہی کیمپ لگا کر شہریوں کو صفائی کے قیام میں ان کے انفرادی و معاشرتی کردار پر بریف کیا ۔سرگرمی کے دوران شہریوں میں معلوماتی بروشیرز تقسیم کئے گئے اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ گلی محلے کی سطح پر صفائی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے جمع شدہ کچرے کو کوڑے دانوں کی نذر کریں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر البیراک عملے کے حوالے کریں۔ مقامی سکول کے طلباء نے بھی آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورمستقبل میں اپنے گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد لیا۔
اس موقع پر البیراک اسسٹنٹ منیجر سہیل محمود کا کہنا تھا کہ صاف اور سرسبز لاہور مہم کا مقصد لوگوں میں صفائی اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شہری کا کردار اور تعاون نا گزیر ہے۔
بعدازاں، جی ٹی روڈ پر گھاس منڈی سٹاپ سے برف خانہ سٹاپ تک آگاہی واک کی گئی جس میں البیراک افسران ، مقامی لوگ اور سینٹری ورکرز شریک تھے۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سلمان اعجاز اور آغا سلیمان اور سینٹری ورکرز بھی سرگرمی میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.