پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے : ایس ڈی پی اوڈسکہ شاہد نواز وڑائچ

51

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل ڈسکہ شاہد نواز وڑائچ نے تھانہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع قصور کے دو تاجروں کو ان کے ڈرائیور سمیت نامعلوم ملزمان نے قتل کر کے نعشیں کار میں ڈال کر چوک دھرم کوٹ مین چھور کر فرار ہو گئے تھے ڈی پی او امیر عبداللہ خاں نیازی ،ایس پی عون محمد کی ہدایت پرڈی ایس پی شاہد نواز وڑائچ انسپکٹر محمد اختر چیمہ ،عثمان جاوید ایس ایچ او تھانہ ستراہ پولیس نے جدید تکینیکی سہولیات و دیگروسائل کو بروئے کار لاتے ہو ئے 12گھنٹوں میں 6ملزمان کو ٹریس کر کے چار ملزمان میسر حسین ،مدثر حسین ،شمس الدین ،عمیر شہزاد کو گرفتار کر لیا تھانہ بمبانوالہ پولیس نے موضع اوٹھیاں میںمحمد یوسف عرف یوسی سے20386گرام چرس ،1258گرام افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی نے ایس ڈی پی او شاہد نواز وڑائچ اور ان کی ٹیم کے لیئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی سے نقدی ،طلائی زیورات چھین لیئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی سے نقدی طلائی زیورات چھین لیئے جبکہ نامعلوم چور ڈیرہ سے بکرا ،کتے اور مرغیاں چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹ موکھل کا رہائشی یسین اپنی بیوی کے ہمراہ کار میںجا رہا تھا کہ راستہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر ان سے 25ہزار رو پے نقدی اور لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ رنجہائی کا رہائشی سیف اللہ اپنے ڈیرہ پر مویشی باندھ کر گھر چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ڈیرہ سے ایک عدد بکرا ،ایک جوڑا کتے ،50عدد مرغیاں چرا کر لے گئے صبح ڈیرہ آنے پر وقوعہ کا علم ہوا تھانہ ستراہ اور صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

15پر اغوا اور تاوان کی بوگس کال چلانے والا ملزم گرفتار
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)15پر اغوا اور تاوان کی بوگس کال چلانے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ ستراہ کے علاقہ ویروالہ کے رہائشی حسن نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ اسے ملزمان نے اغوا کرلیا ہے اور 5لاکھ رو پے تاوان مانگ رہے ہیں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم حسن نے بوگس کال چلا ئی تھی ستراہ پولیس نے ملزم حسن کو گرفتار کر کے 25Dٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جوا کھیلتے ہو ئے تین جواری رقم ٹکڑی سمیت گرفتار
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)بذریعہ تاش جوا کھیلتے ہو ئے تین جواری رقم ٹکڑی سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ گہوکل کلاں میں ملزمان عثمان ،ظفر علی اور تحسین گورنمنٹ سکول کی گرائونڈ میں بذریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر صدر پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے52پتے تاش اوردائو پر لگی 1790رو پے رقم ٹکڑی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

بجلی چوری کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)بجلی چوری کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ کمال پور کا رہائشی لیاقت علی مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کررہا تھا کہ ایس ڈی او گیپکو زبیر نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ دھدو بسرا کا رہائشی الیاس بجلی کے میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کر رہا تھا کہ ایس ڈی او گیپکواویس نے دوران چیکنگ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں بجلی چوری کر تے ہو پکڑ کر ان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.