پریمئر سپر لیگ سیزن II، پہلے رائونڈ میں تین میچز کا فیصلہ

97

لاہور( نیوز نامہ)کارپوریٹ سیکٹر کی جاری پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے پہلے رائونڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا،ٹائون شپ وائٹس اور ماڈل ٹائون وائٹس کرکٹ گرائونڈ زمیں کھیلے گئے میچز میںجاز، تھری ڈی موڈلنگ اورآئی پی سی نے کامیابی حاصل کی ۔ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی پی سی نے ایگزونوبل کو 23 رنز سے شکست دی۔آئی پی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔وحید انور 51اورولید طبریز 42 سکو رکے نمایاں رہے۔ایگزونوبل کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بناسکی ۔وحید انور کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ماڈل ٹائون وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔یو پی ایس الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ امتیاز انور نے 56 جبکہ محمد جواد نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔فاتح ٹیم کے محمد جواد کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جاز نے ہنڈا کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ہنڈا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جاز ٹیم کے بالرزخواجہ جہانگیر اور احسان الحق نے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔جاز کے خاور جہانگیر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.