بالی ووڈ فلم گلی بوائے کے ٹریلر نے دھوم مچادی

98

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے سٹار رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم گلی بوائے کا آفیشل ٹریلر جاری کر کے دھوم مچادی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم گلی بوائے کے ٹریلر کو ریلیز ہونے کے بعد صرف ایک دن میں دو کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ واضح رہے زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.