ڈسکہ میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،2بجلی چورپکڑے گئے

61

ڈکیتی چوری کی3 مختلف وارداتوں میںشہری نقدی ،طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میںشہری نقدی ،طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ گلشن کالونی کا رہائشی شاہد گھر پراہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی گھر میںداخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر گھر میں موجود نقدی39ہزار رو پے ،لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،ڈسکہ کا رہائشی محمد عرفان اپنی موٹر سائیکل125نمبریSTP/4543پر سوار صرافہ مارکیٹ میں اپنی دکان پرآیا اور موٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑی کر کے کام میں مشغول ہو گیا نامعلوم چور دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ ترگا کا رہائشی جہانگیر انور اہلخانہ کے ہمراہ گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑکرگھرمیں موجود ایک لاکھ رو پے نقدی اور 8تولہ کے طلائی زیورات چرا کر لے گئے گھر واپس آنے پر وقوعہ کا علم ہوا پتہ جو ئی کر نے پر علم ہوا کہ چوری کی واردات ملزم ندیم ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے کی ہے تھانہ سٹی اور موترہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

دو بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) دو بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ سنسہرہ گورائیہ کا رہائشی محمد اشرف واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا ایس ڈی او گیپکو امجد اعجاز نے دوران چیکنگ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑ لیا جبکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ چھانگا کا رہائشی رشید احمد اور محمد اسلم بھی مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کرالگ الگ بجلی چوری کر رہے تھے کہ ایس ڈی او گیپکو سید امیر علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑ لیا تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانہ جات میں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر ادیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.