ڈسکہ بار کے انتخابات ، پروفیشنل گروپ کی جانب سے بار ممبران کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

74

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے انتخابات 2019-20کے سلسلہ میں پروفیشنل گروپ آف لائرز کی جانب سے بار ممبران کے اعزاز میںپر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہو ئے عمران بٹ ایڈووکیٹ صدر بار نے کہا کہ وکلاء برادری کا تحفظ اور انکے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے پروفیشنل گروپ آف لائرز وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہیں اس موقع پر امیدوار برائے صدر شہزاد اختر گجر ،امیدوار برائے نائب صدر عبدالجبار مغل ،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عنصر وقاص ساہی نے بھی خطاب کیا جبکہ پروفیشنل گروپ آف لائرز کے بلامقابلہ منتخب ہو نے والے وکلاء میاں عمران صدیق جائنٹ سیکرٹری ،سائرہ اشرف فنانس سیکرٹری اور عثمان بٹ ایڈیٹر کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں انشاء اللہ پروفیشنل گروپ آف لائرز بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.