ملک محمد اعوان کی جانب سے میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ

126

ریاض(امبرین بلوچ)صدر تحریک صوبہ پوٹھوہار سعودی عرب ملک محمود اعوان کی جانب سے میڈیا نمائندگان ریاض و سعودی عرب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جنرل سیکرٹری تحریک صوبہ پوٹھوہار جناب وسیم ساجد صدر مڈل ایسٹ تحریک صوبہ پوٹھوہار جناب حافظ عبدالوحید اور صدر ریاض ریجن جناب یونس ابو غالب بشمول صدر تحریک صوبہ پوٹھوہار سعودی عرب ملک محمود اعوان نے خطاب کیا دو نکاتی ایجنڈے انتظامی بنیادوں پر صوبہ پوٹھوہار یا وفاق کا حصہ بنانے پر روشنی ڈالی جبکہ مرکز سے موصول نوٹیفیکیشن صدر مڈل ایسٹ تحریک صوبہ پوٹھوہار حافظ عبدالوحید کو پیش کیا گیا جبکہ صدر تحریک صوبہ پوٹھوہار اورسیز جناب جہانزیب منہاس راولپنڈی معروف میڈیا شخصیت اینکر پرسن مدینہ منورہ نے ٹیلی فونک خطاب کیا تحریک کے اغراض و مقاصد بیان کیے وسیم ساجد جنرل سیکرٹری تحریک صوبہ پوٹھوہار سعودی عرب نے ان عہدوں کا اعلان کیا سرپرست اعلی سعودی عرب تحریک صوبہ پوٹھوہار الحاج لیاقت علی کیانی ہڈیالہ روڈ راولپنڈی وسیع کاروبار خلیجی ممالک صدر سعودی عرب میڈیا ونگ جناب الیاس رحیم صدر یوتھ ونگ سعودی عرب جناب ملک جی ایم اعوان تلہ گنگ ریاض میں کاروبار جنرل سیکرٹری تحریک صوبہ پوٹھوہار یوتھ ونگ سعودی عرب جناب گلزیب کیانی گوجر خان ایم بی اے لاجسٹک مینجمنٹ سعودی عرب کمپنی کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں نائب صدر اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ سعودی عرب تحریک صوبہ پوٹھوہار جناب ملک کامران اعوان تلہ گنگ ریاض میں کاروبار جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ تحریک صوبہ پوٹھوہار سعودی عرب جناب راجہ مدثر مبین سہالہ اسلام آباد مطعم آفاق النورس کے منیجر جناب چوہدری ثاقب متیال چونترہ راولپنڈی سیکرٹری انفارمیشن یوتھ ونگ تحریک صوبہ پوٹھوہار سعودی عرب مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت آل پاکستانیز اورسیز آرگنائزیشن جی سی سی وائس چیئرمین جناب محمد یوسف خالد اعزازی مہمان چارٹرڈ اکاونٹنٹ بطور انویسٹر سعودی عرب میں مقیم ریئل اسٹیٹ ریسرچ کے ٹائیکون جناب ملک آصف اعوان آخر میں میزبان ملک محمود اعوان اور راجہ مدثر مبین نے آنے والے معزز صحافی صاحبان اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.