کسانوں کو گنےکےبقایا جات دلوانے کیلئے بڑاا قدام

103

لاہور(نمائندہ خصوصی)کسانوں کو گنے کی عدم ادائیگیوں کا معاملہ، چیف سیکرٹری پنجاب نے شوگر ملز مالکان کیلئے کسانوں کو بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سینکڑوں کسانوں کو شوگر ملزمالکان کی جانب سے گنے کی فصل کی سابقہ ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئی ہیں۔شوگر ملز مالکان کی جانب سے کسانوں کو گنے کی فصل کی رقم فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔کسانوں کی گنے کی فصل کے بقایا جات ادا کرنے کے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری آفس بھجوائی جائے گی۔گزشتہ دور حکومت کےدوران بھی کسانوں نے متعدد بار صدائے احتجاج بلند کی تھی جبکہ موجودہ حکومتی دور میں بھی کئی بار صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں کئی بار کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے گنے کی فصل کی سابقہ ادائیگیاں کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ حکومت نے کسانوں کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.