دہلی خاص نہاری

188

اجزاء:
بیف گوشت :سات سو پچاس گرام
نمک :حسب ذوق
لال مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ
کشمیری مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
تیل :ڈیڑھ کپ
لال آٹا: حسب ضرورت
ادرک: ایک چائے کا چمچ (پانی میں بگھو لیں)
لہسن :ایک پوتھی (کوٹ کر پانی نکال لیں)
گارنش کے لیے:
ادرک: ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا (سلائس میں کاٹ لیں)
دھنیا :دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
ہری مرچ: تین سے چار عدد (کٹی ہوئی)
لیموں :دو عدد
نہاری مصالحہ کے لیے اجزائـ:
سونٹھ :تین ٹکڑے
ململ کا کپڑا: حسب ضرورت
سونف :ڈیڑھ کھانے کا چمچ
شاہ زیرہ: دو کھانے کے چمچ
کالی الائچی؛ چار عدد
لونگ :دس عدد
پیاز :پانچ عدد
ادرک لہسن پیسٹ :ایک کھانے کا چمچ
ہلدی :ایک چائے کا چمچ
گھی :پکانے کے لیے
کالی مرچ :آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے بیف گوشت لے لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اسے ابالیں تاکہ گوشت کی بساند ختم ہو جائے اور گوشت گل جائے اور اسکا پانی بھی تیار ہوجائے۔اب پین میں گھی گرم کریں اور پیاز کو ادرک اور لہسن کے پانی سے فرائی کریں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ پاؤڈر، نمک اور بیف گوشت کا پانی شامل کریں اور
بھونتے جائیں۔تھوڑی دیر بعد بیف گوشت بھی شامل کردیں۔پھر ململ کے کپڑے میں سونف، شاہ زیرہ، کالی مرچ، کالی الائچی، سونٹھ، لونگ اور ہری الائچی ڈال کر اسے باندھ کر شامل کر دیں۔اب لال آٹا چار کھانے کے چمچ کے برابر لے کر پانی میں گھول لیں اور نہاری میں شامل کردیں۔اب آنچ ہلکی کر دیں اور اسے مزید پکائیں۔پھر ململ کے کپڑے کی تھیلی نکال لیں اور نہاری کو دم پر رکھ دیں۔آخر میں دھنیا چھڑک کر گارنشنگ کر لیں اور ساتھ ہی پلیٹ میں ادرک، ہری مرچیں اور لیموں سجا کر پیش کریں۔دہلی خاص نہاری ناشتے کے لئے تیار ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.