رینالہ خورد:گورنمنٹ ڈگری کالج میں جاری رنگارنگ کرکٹ میلہ نے شہریوں کے دل جیت لئے

99

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)تحصیل انتظامیہ کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج میں جاری رنگارنگ کرکٹ میلہ نے شہریوں کے دل جیت لئے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے کرکٹ میلہ کے چوتھے روز بھی میچز دیکھنے کیلئے تحصیل بھر سے بڑی تعداد میں عوام گورنمنٹ ڈگری کالج کے پلے گراونڈ میں پہنچے اس موقع پر شہریوں اور بالخصوص کھلاڑیوں کے جذبات دیدنی تھے میچ کے دوران تماشائیوں کے داد دینے کے پرجوش اندازنے ماحول کو انتہائی گرمائے رکھا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تحصیل انتظامیہ کے زیراہتمام رینالہ خوردکی تاریخ میں پہلے بڑے کرکٹ ایونٹ کو شہریوں کی تفریح کا بہترین ذریعہ قرار دیا پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمدسرور اولمپین، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالروف خاں، پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان محمدسجادگوگا ودیگر نمائندہ افراد چوہدری شکیل احمد، شیخ حماد رضا، آصف شہزادچوہدری ایڈووکیٹ، مولانا قاری محمدامین قادری، مولانا قاری محمداسلم صدیقی، رائو عتیق گوہر، محمدسرفرازانجم، حکیم عبداللہ رشید، ندیم مقصودسید ودیگران نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خاں، اسسٹنٹ کمشنر عمرمقبول کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے کرکٹ میلے کا انعقاد کروانا انتہائی احسن اقدام ہے اس سے نوجوان کھلاڑیوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور گلی محلے تک سے بہترین ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا نوجوان نسل میں کھیل کا شوق پیداہونا بہترین معاشرے کو وجود میں لانے کیلئے مثبت قدم ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمرمقبول نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس کرکٹ میلہ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی ٹیموں کے علاوہ تحصیل بھر سے دیہات لیول تک کے کرکٹ کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیاہے اگلے مرحلے میں کرکٹ کے علاوہ فٹ بال، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کیلئے بھی اسی طرح کا کھیل میلہ سجایاجائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں میں چھپی صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.