پنجاب میں سینئرافسران کے تقرروتبادلے

115

لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے سینئر افسران کے تقرروتبادلہ اور ریلیو کرنے کے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈنسٹریشن کی جانب سے جاری کئے گئے تقرروتبادلہ کے احکامات کے مطابق محمد شہزاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز میں او ایس ڈی آفیسر محمد ذوالقرنین کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب کری کولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح آسیہ گل کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر سے ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینئر افسر طارق محمود کو پنجاب سے وفاقی وزارت مذہبی امور کیلئے ریلیو کردیا گیا ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسران کے تقرروتبادلہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

1 تبصرہ
  1. اوکاڑہ نیوز کہتے ہیں

    کل کی بات تھی جب عثمان بزدار صاحب نے پابندی لگائی کیا یہ پنجاب گورنمنٹ کا یو ٹرن ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.