نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو گرفتار کرلیا

130

لاہور(نیوز نامہ)نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا۔نیب نے دونوں بھائیوں کو اس وقت گرفتار کیا جب لاہور ہائیکورٹ نے دونون بھائیوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔اوردونوں بھائیوں نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔قبل از گرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع کے لیے خواجہ برادران آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جہاں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.