مس ورلڈ2018 کا تاج میکسیکو کی حسینہ کے نام

92

بیجنگ(شوبز ڈیسک)مس ورلڈ2018 کا تاج میکسیکو کی حسینہ کے نام۔تفصیلات کے مطابق مس ورلڈ 2018 کا تاج میکسیکو کی 26 سالہ حسینہ وینیسا پونس دی لیون نےاپنے سر سجا لیا۔68 ویں مس ورلڈ مقابلہ چین کے شہر سائنا سٹی ایرینا میں منعقد ہوا اور اس میں 117 ممالک کی حسینائیں شریک تھیں۔تاہم مقابلے میں میکسیکو کی 26 سالہ وینیسا پونس دی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا یا، اور تھائی لینڈ کی حسینہ نیکولین پشپا کو دوسرا نمبر ملا۔مس ورلڈ ویب سائٹ کے مطابق وینیسا پونس دی لیون نے ‘انٹرنیشنل بزنس’ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور وہ بچیوں کے لیے کام کرنے والے "Migrantes en el Camino فلاحی مرکز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے برس بھارت کی 21 سالہ حسینہ مانوشی چھلر نے مس ورلڈ 2017 کا تاج اپنے نام کیا تھا۔مانوشی چھلر 16 سال بعد دوسری بھارتی حسینہ تھیں جو مس ورلڈ بنیں اس سے قبل 2000 میں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.