روزانہ انڈا کھانے کےپانچ حیرت انگیز فوائد

105

دنیا بھر میںانڈے کے بے شمار فائدے بتائے جاتے ہیں۔مگر نڈے کو روزانہ استعمال کرنے پر نیچے دیئے گئے 5فائدے انتہائی اہم ہیں۔انڈہ ہمیں بے شمار بیماریوں سے نجات دلاتے اور ہمیں ایک صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں۔کچھ ایسے ہی فوائد نیچے آپکی پیش خدمت حاضرہیں۔
دل کی بیماری سےبچاؤ:
انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول صحت کے لئے کسی بھی نقصان کا باعث نہیں ہوتا،یہ بات مختلف تحقیقات سے ثابت ہوچکی ہے۔اور اس کی وجہ سے دل کی بیماری اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔میڈیکل کمیونٹی لوگوں کو ڈائیٹ کے طور پر کیسٹرول اور قدرتی ذریعے سے حاصل ہونے والی فیٹ کے استعما ل کا کہتی ہے جس میں انڈا نمبر ون ہے۔
آنکھوں کے لئے مفید غذا:
انڈے میں پایا جانے والا Lutein اور رکسینتھن کیراٹنائڈ اجزاء عمر کو بڑھانے والے مسکولر کی مدد کرتےہیں، تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ انڈا کھانے سے lutein لیو ل 26 فیصد اور zeaxanthin کا لیو ل 37فیصد بڑھتا ہے جو کہ آنکھوں کے لیے مفید ہے۔
صحت مندکولیسٹرول:
ایک انڈے میں تقریباً 212ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا جو کہ عمر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پروٹین کا خزانہ:
ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کی نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔
کولین کا بہترین ذریعہ:
انڈے کی ایک زردی میں Choline پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی جزو ہمارے موڈ کو بہتر کرنے اور دماغی صحت کے لیے اہم ہے لیکن پورا انڈا کھانے سے اس کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.