رینالہ خورد:آئی ایس ایف کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات

122

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی تحصیل صدر رینالہ رائو عبدالرحمٰن بدر کی قیادت میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات۔ ملاقات میں آئی ایس ایف کے دیگر عہدیداران میں میاں وسیم، چوہدری ارسلان خالد، رضی الرحمٰن بھی شامل تھے وفد کے اراکین نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کو کارکنوں کے مقامی مسائل سے آگاہ کیا چوہدری محمدسرور نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پارٹی کی اعلیٰ سطح پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے آئی ایس ایف نے پی ٹی آئی کی بنیادیں رکھنے میں کلیدی کرداراداکیااور ہمیشہ ہی عمران خان کے حوصلے کو جلا بخشنے کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار نظر آئے انہی کی قربانیوں کی بدولت آج پی ٹی آئی برسراقتدار ہے پوری قوم نے دیکھا کہ عمران خان کے ساتھ سٹوڈنٹ فیڈریشن میں کام کرنے والے ابتدائی وقت کے طالب علم آج قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی کی نمائندگی کررہے ہیں چوہدری محمد سرور نے مزید کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ملک تعمیر وترقی کے نئے سفر کی طرف گامزن ہے ملک کا وقار عالمی سطح پر انتہائی بلند ہواہے آنیوالے دنوں میں قوم اپنے قائد کے وعدوں کو پوراہوتا ہوادیکھے گی اور عوام اپنے ووٹ کے فیصلوں پر ناز کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.