الخدمت فائونڈیشن کے تحت الفلاح سکالر شپ سکیم کے سالانہ کنونشن کا انعقاد

115

لاہور(نیوز نامہ)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے تحت الفلاح سکالر شپ سکیم کا سالانہ کنونشن منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیربرائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، نامور صحافی جاوید چوہدری،الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور ،الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان للہ وقاص، الفلاح سکالرشپ اسکیم کے چیئرمین چوہدری مجید احمد، غزالی اسکولز کے ڈائریکٹرمحمد ضیغم مغیرہ اور ملک بھر سے 300سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات سے اعلی تعلیم کے حصول اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے حلف بھی لیا گیا اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور وظائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ذہین طا لب علم کے خوابوں کو پورا کرنا اُس خاندان ہی نہیںملک و قوم کی خدمت ہے۔ بد قسمتی سے ہر سال ہزاروں ذہین طلبہ و طالبات وسائل نہ ہونے کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔الفلاح اسکالر شپ سکیم ایسے ہی ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کے لئے امید کی کرن ہے۔ اس سکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو سکالر شپ فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکیں۔انھوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر3500 ذہین اور ہونہار طلبہ و طالبات کو وظائف فراہم کئے جا چکے ہیں اور اِس وقت بھی 927طلبہ و طالبات کو وظائف مہیا کئے جا رہے ہیں جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت مختلف پروفیشنل شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔جاوید چوہدری نے اِس موقع پر کہا کہ الفلاح سکالر شپ سکیم طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے رنگ ،نسل ،قوم ،مذہب اور ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر تعلیمی وظائف فراہم کر رہی ہے۔ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے الخدمت فائونڈیشن اور الفلاح سکالر شپ سکیم کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ان کے لئے تعلیم جاری رکھنا ممکن ہوا کہ وہ پڑھ لکھ کر وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.