سندھ حکومت نے موٹرسائیکل چوری اور ٹارگٹ کلنگ روکنے کاحل نکال لیا

112

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے موٹرسائیکل چوری اور ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے حل تلاش کرلیا۔سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ۔وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے سے موٹر سائیکل چوری ہونے اوراس کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال ہونے سے بچ جائیں گی۔تاہم اس فیصلے پر عملدرامد سمری کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد ہی ہوگا اور پھر موترسائیکلوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلز میں ٹریکرز لگانے کیلئے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ سندھ بھر میں موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچانے کیلئے کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.