رضاکاروں کا عالمی دن: الخدمت اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

116

لاہور(نیوز نامہ)رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت ملک بھر میں آگاہی واکس اور ریسکیو ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ایسی ہی ایک ورکشاپ ریسکیو 1122 کے تعاون سے الخدمت کمپلیکس میں بھی منعقد کی گئی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال کی زیرِ نگرانی ہونے والی ورکشاپ میں الخدمت کے کارکنان کو مختلف حادثات سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتائیںاور ریسکیو، ابتدائی طبی امداد، بیسک لائف سپورٹ، روڈ ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی اویکویشن، فائر ایمرجنسی اور فائٹنگ کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے اور عملی مشقیں کروائی گئیں۔اس دن کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصدجذبہ رضاکاریت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ملک بھر میں ہر طرح کے مشکل حالات میں مستعدی اور جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے ہزاروں الخدمت رضاکاران کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔الخدمت کے رضاکاران الخدمت کا ہراول دستہ ہیں جنھوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمت خلق کی مثالیں رقم کی ہیں۔ایسی ورکشاپس کے انعقاد سے الخدمت کے کارکنان کو ریسکیو 1122کی پیشہ وارانہ مہارت کی حامل ٹیم سے سیکھنے کا موقع ملے گا تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میںاپنے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اور بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے سکیں۔ اس اہم کاوش کے لئے ہم ریسکیو 1122کی پوری ٹیم کے بے حد مشکور ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اور ریسکیو 1122دو الگ الگ ادارے ہیں لیکن ہمارا مقصد ایک یعنی انسانیت کی خدمت ہے۔ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد ملک کے تمام اداروں میں ہونا چاہیئے اور معاشرے کے ہر فرد کو اس حوالے سے مکمل آگاہی ہونی چاہیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.