وزیراعظم کے مشیرزلفی بخاری کیخلاف عدالت میں سخت موقف اپنانا نیب اسپیشل پراسیکیوٹر کو مہنگا پڑگیا

110

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کو وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کیخلاف سخت مؤقف اپنانا مہنگا پڑگیا ،عمران شفیق سے استعفیٰ لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کی دہری شہریت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سخت مؤقف اپنایا تھا۔ مقدے کی سماعت کے بعد عدالت کے احاطے میں زلفی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر کو نیب ہیڈ کوارٹرز بلا کر استعفیٰ طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر کو بتایا گیا کہ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو انہیں ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عمران شفیق نے استعفے میں مؤقف اپنایا ہے کہ بطور پراسیکیوٹر 88 فیصد مقدمات میں کامیابی حاصل کی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔دوسری جانب ترجمان نیب کے مطابق نیب کو ابھی تک اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کا استعفی موصول نہیں ہوا ہے۔ عمران شفیق نواز شریف کیخلاف نیب کی نمائندگی کرنے والی پانامہ ٹیم کا بھی حصہ تھے، عمران شفیق اسحاق ڈار کیس میں بھی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر رہے ہیں۔عمران شفیق نے گزشتہ روز العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں نیب کی جانب سے حتمی بحث کی تھی جب کہ عمران شفیق ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی اپیلوں کی پیروی بھی کر رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.