سرکاری سکول میں تشدد کاواقعہ ، ڈپٹی ایجوکیشن نے نوٹس لےلیا

100

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سرکاری سکول میں تشدد واقعہ پر ڈپٹی ایجوکیشن کا نوٹس ،دونوں ملازمین کو سرنڈر کر کے مزید کاروائی کے لیئے سی او آفس رپورٹ کر نے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق مرکز بمبانوالہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پھانگٹ کے ہیڈ ماسٹر امجد علی چیمہ اور درجہ چہارم کے ملازم عمران ساہی کے درمیان چپقلش کی بنا پر سکول میں گھس کر نامعلوم افراد کے ہاتھوں درجہ چہارم کے ملازم پر بہیمانہ تشدد پر

یہ بھی پڑھیں:پاکپتن:بھتہ نہ دینے پرشرپسندوں نے مسافروں سے بھری بس کو آگ لگا دی

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق جاوید چیمہ نے نوٹس لیتے ہو ئے ہیڈ ماسٹر امجد علی چیمہ اور درجہ چہارم کے ملازم عمران ساہی کو سکول سے سرنڈر کر کے مزید کاروائی کے لیئے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔

"ڈسکہ کی مزید اہم خبریں”

دو مختلف واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ چھوٹا گاگا کا رہائشی رکشہ ڈرائیور 22سالہ حسن ولد نیامت پل نہر چیمہ کے قریب ریڑھی پر کھڑا نان پکوڑے کھا رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں آئے اور آتے ہی چھریوں کے وارکر کے حسن کو مضروب کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے مضروبی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ موضع ڈھولیوالی کا رہائشی35سالہ الطاف ولد محمد شریف گھمن ڈسکہ سے واپس گائوں جا رہا تھا کہ جب وہ موضع راجہ گھمان کے پٹری بی آر بی نہر قریب پہنچا تو وہاں پر پہلے سے موجود دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکلوں نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ملزمان فائرنگ کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تاحال دونوں واقعات میںوجہ قتل معلوم نہ ہو سکی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پولیس کی وردی پہنے دو نامعلوم نوسر باز محنت کش سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) پولیس کی وردی پہنے دو نامعلوم نوسر باز محنت کش سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق اسامہ مغل موٹر سائیکل نمبریSTQ/2210پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ موضع گاگا کے قریب پہنچا تووہاں پر پولیس کی وردیوں میں ملبوس دو نوسر بازوں نے اسے روکا اور دھوکہ دہی سے موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے سامہ مغل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سات مسلح افراد نے زبردستی محنت کش کے کھیتوں کے وٹ توڑ کر فصل میں زہریلی دوائی ڈال دی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) سات مسلح افراد نے زبردستی محنت کش کے کھیتوں کے وٹ توڑ کر فصل میں زہریلی دوائی ڈال دی تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گڑھا کلاں کے رہائشی محنت کش محمد آصف کے کھیتوں میں قیصر ،ناصر ،رحمت خاں اور چار نامعلوم افراد داخل ہو ئے اور وٹ توڑ دیئے فصل میں پانی لگا کر زہریلی دوائی ڈال کر فصل تباہ کردی تھانہ بمبانوالہ پولیس نے محمد آصف کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گھریلو رنجش پرشوہر کا ساتھی کے ہمراہ بیوی پر تشدد ،مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)گھریلو رنجش پرشوہر کا ساتھی کے ہمراہ بیوی پر تشدد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے گلفام کی بیوی ناراض ہو کر اپنے میکے موضع ویروالہ آئی ہو ئی تھی کہ گلفام اور ذوالفقار موضع ویروالہ آئے اور گلفام نے ندیم کی ہمشیرہ اور اپنی بیوی کو سوٹوں سے زدوکوب کر کے مضروب کر دیا تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.